خواتین کے خلاف تشدد عالمی سطح پر انسانی حقوق اور امن و سلامتی کا مسئلہ تصور کیا جاتا ہے‘ حکومت معاشرے سے اس لعنت کے مکمل خاتمہ کے لئے پرعزم ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا کا خواتین کے خلاف تشدد کے عالمی دن کے موقع پر پیغام اسلام آباد ۔25 نومبر (اے پی پی) قومی اسمبلی کی سپیکر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ خواتین کے خلاف تشدد اب عالمی سطح پر انسانی حقوق اور امن و سلامتی کا ایشو تصور کیا جاتا ہے‘ حکومت پاکستان معاشرے سے اس لعنت کے مکمل خاتمہ کے لئے پرعزم ہے‘ خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمہ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں خواتین کے خلاف تشدد سے انکار کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر خواتین کے حقوق کے لئے کام کرنے والی تنظیموں کی سخت اور طویل جدوجہد کی بدولت آج خواتین کے خلاف تشدد کو انسانی حقوق‘ امن و سلامتی اور مرد و عورت کے لئے تشویش کا باعث ایشو تصور کیا جاتا ہے۔ |
Monday, November 30, 2009
خواتین کے خلاف تشدد
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment