اسلام آباد ( جمیل نگری سے ) ہنزہ سے پیپلزپارٹی کے رکن قانون سازاسمبلی وزیر بیگ نے کہاہے کہ اگر پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے انہیں وزیراعلیٰ کے عہدے کے لئے موزوں سمجھا تواس کواعزاز سمجھیں گے اورہائی کمان کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے انہوںنے بدھ کے روز کے پی این سے گفتگو کرتے ہوئے کیا کہ پارٹی قیادت جو بھی فیصلہ کرے گی ہم اس کی پابندی کریں گے ابھی تک گلگت بلتستان کے لئے کسی کو وزیراعلیٰ نامزد نہیں کیا گیا ہے چوہدری منظور نے حال ہی میں پریس کانفرنس کے دوران کہا تھاکہ ہم نے ابھی کسی کو وزیراعلیٰ نامزد نہیں کیا وزیراعلیٰ کے تقرر کا فیصلہ کرنا پارٹی کی ہائی کمان کا کام ہے ہمارے پاس کوئی اختیار نہیں ہے کہ ہم کسی کو وزیراعلیٰ نامزد کریں وزیر بیگ نے کہاہے کہ ان کی شروع سے ہی پیپلزپارٹی کے ساتھ وابستگی رہی ہے اور میں نے علاقے کی بلاتفریق خدمت کی ہے میں ایک عام آدمی ہوں اور عہدوں کے پیچھے بھاگنے والا آدمی نہیں ہوں میرے مقابلے میں بڑے بااثر اوردولت مند لوگ تھے اورمیرے حلقہ میں میرے اورمیری پارٹی کے خلاف زہریلا پراپیگنڈا کیا گیا لیکن میں نے عوام کی طاقت پر بھروسہ کرتے ہوئے ہررکاوٹ کا مقابلہ کیا اورسرخرو ہوگئے ۔ انہوںنے کہا کہ وہ ایک امن پسند، اعتدال پسند اورغیر متنازعہ آدمی ہیں ، میں اس بات کو اپنے لئے اعزاز سمجھتا ہوں کہ گلگت بلتستان کے تمام طبقات کے لوگوں کا مجھے اعتماد حاصل ہے ، ہماراعلاقہ بہت حساس ہے یہاں پرہم لڑائی جھگڑے اورتنازعات کے متحمل نہیں ہوسکتے اس لئے میری کوشش ہوگی کہ سب کو ساتھ لےکر چلیں ہم اپنے قائد آصف علی زرداری کی قومی مصالحت کے مشن کو گلگت بلتستان میں روبہ عمل لانا چاہتے ہیں ہماری کوشش ہوگی کہ گلگت میں ایسی حکومت بن جائے جس میں تمام طبقات کو نمائندگی دی جائے ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ گورنر مقامی ہونا چاہیے گورنر کاتقررجلد ہوجائے تو زیادہ بہترہوگا تاکہ عوام میں یہ تاثر عام ہو جائے گی کہ حکومت اختیارات مقامی سطح پر جلد سے جلد منتقل کرناچاہتی ہے۔ انہوںنے کہا کہ پارٹی قیادت نے مجھے وزارت اعلیٰ کا ذمہ داری سونپی تو اس کااحسن طریقے سے نبھاﺅنگا سب سے پہلے گلگت بلتستان میں قیام امن کیلئے اپنا بھرپور کردارادا کرونگا ، تمام فرقوں میں بھائی چارے کوفروغ دینے کیلئے کام کریں گے اس کے علاوہ گلگت بلتستان کو مکمل اختیارات کے حصول کے لئے بھی کوشش جاری رکھیں گے ۔ انہوںنے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان کودئیے جانے والے سیاسی اورمعاشی پیکج سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے ۔ گلگت بلتستان میں ایک مثالی ماحول پیداکرنے کیلئے فعال کردارادا کرونگا ، اس کے علاوہ عوام کو بجلی تعلیم صحت اور مواصلات میںدرپیش مشکلات کودور کرنے کیلئے منصوبے شروع کریں تعلیم کوجدید دور کے تقاضوں کے مطابق بنانے کیلئے تعلیمی اداروں کا قیام عمل میں لایاجائے گا اورہر آبادی میں تعلیمی ادارے قائم کریں گے بے روزگاری اور غربت پر قابو پایاجائے گا خاص کر میرٹ کاخیال رکھاجائےگا پولیس اور دیگراداروںمیں ملازمتوں پر صلاحیتوں کے مطابق تقرریاں کی جائیں گی ۔ انہوںنے کہا کہ علاقے میں بلاتفریق خدمت کا سلسلہ جاری رکھونگا ، ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی کی باتیں بے بنیاد ہیں ۔گلگت بلتستان ایک ایسا علاقہ ہے کہ جس میں دھاندلی کے امکانات نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہنزہ کیلئے اضافی نشست کے متبادل ٹیکنو کریٹس کی سیٹ دی گئی ہے آئندہ انتخابات تک تمام علاقوں کو ضرورت کے مطابق اضاضی نشستیں دیںگے علاقے میں پرامن فضا کوفروغ دے کرسیاحت کے شعبے کومزید بہتر بنایا جاسکتا ہے |
Monday, November 30, 2009
پارٹی قیادت نے وزارت اعلیٰ سونپی تو احسن طریقے سے نبھاﺅں گا :وزیر بیگ
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment