wibiya widget

Wednesday, December 9, 2009

پی پی 6، جے یوآئی 2نشستوں پر کامیاب


گلگت(منظرشگری+نزاکت علی+تنویراحمد) گلگت بلتستان قانون سازاسمبلی کی تین ٹیکنوکریٹس اور6خواتین نشستوں پرکامیاب امیدواروں کااعلان کردیاگیا پاکستان پیپلزپارٹی کے ٹیکنوکریٹس کی مخصوص نشستوں پرمطابعت شاہ اورجمیل احمد کامیاب قرارپائے جبکہ پیپلزپارٹی کی ہی خواتین نشستوں پرسعدیہ دانش ،شیریں فاطمہ ،یاسمین نظراورگل میراکامیاب قرارپائیں الیکشن کمیشن گلگت بلتستان میںمنگل کے روزچیف الیکشن کمشنررحیم نوازدرانی کی سربراہی میںایک ٹیکنوکریٹس اور2خواتین نشستوں پرجمعیت علمائے اسلام ،مسلم لیگ ق اورمسلم لیگ ن کے نامزدامیدواروں کے لئے قرعہ اندازی ہوئی جس میں جمعیت علمائے اسلام کے امیدوارمولانا سرورشاہ ٹیکنوکریٹس کی مخصوص نشست پرکامیاب قرارپائے جبکہ جمعیت علماءاسلام ہی کی مہنازولی خواتین کی نشست پرکامیاب ہوئیں اس طرح مسلم لیگ ق کی آمنہ انصاری بھی خواتین کی مخصوص نشست پرکامیاب ہوئیں اورمسلم لیگ ن کوقرعہ اندازی میں کوئی نشست نہیں ملی الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کی جانب سے ٹیکنوکریٹس اورخواتین کی مخصوص نشستوں پرکامیاب ہونے والے مختلف جماعتوں کے امیدواروں کے ناموں کے اعلان کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان قانون سازاسمبلی میں20نشستوں کے ساتھ سب سے بڑی سیاسی جماعت بن گئی ہے جبکہ جمعیت علمائے اسلام 4نشستوں کے ساتھ دوسری بڑی سیاسی جماعت اورسابق حکمران جماعت مسلم لیگ ق 3نشستوں کیساتھ تیسرے نمبرپررہی ہے اس طرح گلگت بلتستان قانون سازاسمبلی کی 32نشستیں مکمل ہوگئی ہیںجبکہ  Daily K2حلقہ ایل اے 17پر22دسمبرکوالیکشن ہونگے۔


No comments: